پاکستان

خواجہ سعد رفیق کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی ختم کی جائے، نگران دور میں ایکس پر لگائی گئی پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی احکامات کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے ایکس پر پابندی ضروری تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button