دلچسپ

19ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پرانی برطانوی ٹرین کار دریافت

اینٹورپ: بیلجیئم میں 19 ویں صدی کے قلع کی کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اندازا 100 برس پرانی برطانوی ٹرین کار دریافت کی ہے۔
لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے (ایل این ای آر) کے مطابق بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں قائم ناردرن سائٹیڈل کی کھدائی کے لیے کام کرنے والے محققین کو گہرے سرخ رنگ کی ٹرین کار دریافت ہوئی جس پر ایل این ای آر کا لوگو تھا۔
ایل این ای آر کی نیوز ریلیز میں کنسلٹنٹ آرکیولوجسٹ فیمکے مارٹینز کا کہنا تھا کہ لکڑیاں ہٹانے والے ٹرک کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریبا 100 سال پرانا ہے۔ یہ بات پر تجسس ہے کہ یہ گاڑی اینٹورپ آئی کیسے۔
ایل این ای آر محققین کا کہنا تھا کہ یہ کار، ان ٹرین کاروں کا سب سے پہلا ماڈل لگتا ہے۔ اور ان کو 1930 سے قبل قلیل مدت کے لیے استعمال کیا گیا جس کے بعد کمپنی نے بلیو ماڈل سے بدل دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button