انتخاباتپاکستانتازہ ترین

این اے8 باجوڑ: ضمنی انتخاب میں پی پی امیدواراخوندزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا

این اے 8باجوڑ میں 21اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوند زادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے۔ڈی ایس پی بخت منیر کے مطابق اخونزادہ چٹان دھماکے میں محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا خیزمواد سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اخونزادہ چٹان کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اخونزادہ چٹان جلسے سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے۔
خیال رہیکہ این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 باجوڑ میں 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا۔31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، وہ این اے 8 اور پی کے 22 سے امیدوار تھے، ان کے قتل کے بعد دونوں نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردییگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button