پاکستانتازہ ترین

بارشوں سے تباہی، آسمانی بجلی گرنے اور مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

لاہور: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی ہواں کے اثرات شدید شدید ہونے لگے، گوادر، چاغی، نوکنڈی اور جیونی سمیت پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
تیز ہواں سے گھروں پر لگے سولر پینلز اڑ گئے، چاغی میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، 1100 سے زائد کچے گھر متاثر ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی جبکہ 41 زخمی ہوئے، 1370 مکانات کو نقصان پہنچا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی سے 10 افراد نے دم توڑا، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہیں، مختلف حادثات میں 10 رہائشی گھر مکمل تباہ ہو گئے، 37 کو جزوی نقصان ہوا۔
پنجاب میں کل سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے جبکہ لاڑکانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button