واشنگٹن: امریکا نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کم ہوجائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ جینٹ ییلن نے بتایا کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ واضح طور پر ایران اب بھی کچھ ممالک کو تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت میں استعمال ہوسکتی ہے۔
ادھر ایک امریکی سینئر اہلکار نے کہا کہ ہم نے چین اور جی-7 ممالک سمیت دنیا بھر کے تمام بڑے سپلائرز کے ساتھ بات کی ہے تاکہ ان تمام ممالک کو ایران سے درآمدات کو روک سکیں۔
یاد رہے کہ شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران نے 3 روز قبل اسرائیل پر سیکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے تابڑ توڑ حملے کیئے تھے۔
0 270 1 minute read