
اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن تاحال انہوں نے منگنی نہیں کی اور چوں کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، اس لیے وہ شادی بھی نہیں کر سکتیں۔مہوش حیات نے مختلف ممالک کے گھومنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور ساتھ ہی اپنی بھائی دانش سے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ان کے بھائی کے درمیان بچپن سے ہی دوستی ہے اور اب بھی وہ دنیا کے متعدد ممالک ایک ساتھ گھومنے جاتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ ان کے بھائی کتے اور بلیوں کی طرح لڑتے تھے اور اب بھی وہ لڑتے ہیں لیکن اب بڑے ہوجانے کی وجہ سے ان کے جھگڑے مختلف ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی دانش کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے میں خود کو محفوظ اور پرسکون تصور کرتی ہیں اور یہ کہ دونوں کی بہت ساری عادتیں اور پسندیدہ چیزیں بھی ایک جیسی ہیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفر کرنے کا منصوبہ بنانے کے بعد ان کے بھائی ایجنٹ کے تحت بکنگ کرواتے ہیں اور انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔