پاکستانتازہ ترین

ایک ماہ کیلئے بجلی 2روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی۔نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
واضح رہے کہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جبکہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 7روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی تھی۔
جنوری اور فروری کے مقابلے میں مارچ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کابوجھ کم ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button