پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کردی۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی۔آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو2 فیصد اور ا گلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کی ورلڈاکنامک آٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتیہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button