پاکستانتازہ ترین

ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان کی بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت

راولپنڈی: عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، مگر آج ایسے کمرے میں ملاقات کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے، ہم ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button