اہم خبر

ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

: ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے میں جہاز پر موجود دو پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہھانی کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button