پاکستانتجارت

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ ہوگیا، مقامی سطح پر فی تولہ قیمت میں 800 روپے اور دس گرام کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو سونا فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی دوران. عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button