
لاہور(بیورورپورٹ)کراچی سے لاہور پہنچنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کے تمام دروازے کھول کر مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی لینڈنگ سے قبل فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل جہاز کی کارگو سائیڈ سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، مسافروں کو جہاز کے اند رسے کوئی سامان بھی اٹھانے نہیں دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہاز کے اندر 31مسافر سوار تھے۔ دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کر رہی ہے۔