
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔
میڈیا کے مطابق ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مارچ 2024 کی توسیع کردی، 4 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر کی گئی تھی، ایف بی آر نے فیصلہ تمام چیف کمشنرز آف ان لینڈ ریونیو کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔