پاکستان

رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی جائے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مذاکرات کا نواں دور اسلام آباد میں ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کر رہے تھے، یورپی یونین کی جانب سے سیاسی مذاکرات کا نواں دور ہوا۔ اس کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مورا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا احاطہ کیا گیا۔
افغانستان کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان جدہ میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ہو رہے ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں، ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button