پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل ہونے والے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنیکا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔
کور کمیٹی تحریک انصاف کا کہنا ہیکہ وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیر آئینی ہے۔ وفاق کی اکائی خیبرپختونخوا کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا تعصب ومنافرت پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروائی ہے جب کہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کیا ہے۔
0 30 1 minute read