تازہ ترینجرائم

راولپنڈی میں لاپتہ ہونے والی دس سالہ بچی کی کنوئیں میں لٹکی لاش برآمد

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں دس سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان سے دس سالہ عائشہ نامی بچی دو روز قبل لاپتہ ہوئی جس کی لاش آج کنوئیں میں لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا میڈیکل کرایا جائے گا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے بچی کے اغوا اور قتل کے شبے میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button