
اسلام آباد۔:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کی تین نشستوں میں سے دو پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو مرکزی الیکشن سیل کے چیئرمین محمد اسحاق ڈار کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 46 پر انجم عقیل خان اور این اے 48 پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار ہوں گے۔