دنیا

حماس کے جانبازوں کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ’14 فوجی ہلاک کرنے کا دعوی

غزہ: حماس نے گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 کمانڈوز ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے دعوی کیا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فوجی ایک سرنگ میں آپریشن کے لیے پہنچے تھے جہاں حماس کے گھات لگائے جانبازوں نے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔
حماس کے بقول اس کارروائی میں 14 اسرائیلی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا گیا جو کہ بہت بڑی فتح ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پہلے تو اپنے 14 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم بعد میں 4 کمانڈوز کی ہلاکت کو تسلیم کرلیا جب کہ دیگر فوجی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں فوجی کمانڈو بریگیڈ کا حصہ تھے۔ جن کی شناخت کیپٹن آئیڈو، سارجنٹ امیتی ایون شوشن، سارجنٹ ریف ہاروش اور سارجنٹ الائی زائر کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں کمانڈوز کی عمریں 20 سال تھیں اور وہ حماس کے ٹھکانے پر آپریشن کے لیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوئی اور اب تک دوبدو جنگ میں 260 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہزار سے زائد فوجی مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button