انٹرٹینمنٹ

اگر آپ چاہتے ہیں بچے آپ کی عزت کریں تو آپ ان کی ماں کی عزت کریں: احسن خان

اداکار احسن خان نے ماں کے ساتھ اچھے سلوک کو بچوں کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا ہے۔
اداکار احسن خان نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں کی ماں سے محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکار نے کہا کہ ہم بچپن میں اپنی امی کا ساتھ زیادہ دیتے تھے اور مجھے معلوم ہے سارے بچے زیادہ تر اپنی ماں کا ساتھ ہی دیتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے کیونکہ بچوں کے ساتھ ہونے سے ماں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔
احسن خان کا کہنا تھا کہ آدمی کو بھی بات کرتے وقت تھوڑا سوچنا چاہیے، میں نے یہ ہی سیکھا ہے کہ آگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو آپ سے محبت ہو تو آپ ان کی ماں کی عزت کریں جس وجہ سے بچوں کو آپ سے قدرتی طور پر محبت ہوجائے گی۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ بچوں کی ماں کی عزت نہیں کریں گے تو بچے آپ کی عزت کبھی نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button