اہم خبرپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ 3 روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیراعظم کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے، دوران پرواز وزیراعظم شہباز شریف مسافروں میں گھل مل گئے۔
پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، شہباز شریف نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔دورہ سعودی عرب پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button