پاکستانتازہ ترینتجارت

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کرایوں میں 30فیصد کمی کردی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کے یکطرفہ کرایوں میں 30فیصد کمی کردی۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اعلامیے جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائدہ اٹھا سکیں گے،ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پی آئی اے کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7اپریل سے 11اپریل تک رہیگا، قومی ائیرلائن کی جانب سے اکانومی کلاس میں 50 ہزارکمی کی گئی ہے۔
کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95ہزار400روپے مختص کردیا گیا جبکہ لاہورسمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680روپے مختص کرددیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button