پاکستانتازہ ترین

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات

راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، 30منٹ ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانیکا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔نور مقدم کو قتل کرنے والا ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button