
فتح جنگ (بیورو رپورٹ) موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار،تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق افتخار احمد ولد عبد القادر سکنہ فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو دخواست دی کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر مشین ٹھیک کروانے کوہاٹ روڈ کے قریب ایک دوکان پر گیا اور اپنا موٹر سائیکل دوکان کے باہر کھڑا کر کے مشین ٹھیک کروانے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل غائب تھا اطلاع پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم عاطف شہزاد ولد جہانگیر اقبال سکنہ فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔