اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی واردات کی کال پر ایس ایچ او بروقت ریسپانس کرے گا اور ایس ایچ او خود متاثرہ شخص سے مل کر اپنی تصویر ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز خود اپنے اپنے علاقوں میں رہیں۔ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔ اس سلسلہ میں تمام افسران سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد حاصل کریں۔
ترجمان نے کہا ڈی آئی جی آپریشنز خود مختلف علاقوں میں دورہ کریں گے۔ اگر کسی علاقہ میں افسران و اہلکار سست پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
0 47 1 minute read