
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ٹیکنو نے اپنی مقبول اسپارک سیریز کا اب تک کا بہترین فون 20 پرو پلس متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی اس سے پہلے اسپارک 20، اسپارک 20 پلس متعارف کرا چکی ہے اور اب کمپنی نے نئے سیریز کا فون 20 پرو پلس متعارف کرایا ہے۔
اسپارک 20 پرو پلس کو 6-78 انچ اسکرین اور 16 جی بی ریم جبکہ 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کی پشت پر دو کیمرے ہیں جن میں سے مین کیمرہ 108 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
اسی طرح اسپارک 20 پرو پلس کو 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرہ ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور سیلفی کیمرہ 2K ویڈیوز بھی شوٹ کر سکتا ہے۔
کمپنی نے فون کو اینڈرائیڈ 14 آپریٹنگ سسٹم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا اور اسے چین سمیت محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ فون چند دنوں میں پاکستان میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی قیمت 50,000 روپے ہونے کا امکان ہے۔