پاکستانتازہ ترین

ججز کے الزامات کی تحقیقات: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کا کمیشن کی سربراہی سے انکار

اسلام آباد: جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے ہائی کورٹ کے ججوں کی جانب سے آئی ایس آئی کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیا۔
میڈیا کے مطابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے وزیراعظم کو ایک خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا کہ چیف جسٹس اس معاملے کا فیصلہ ادارے کی سطح پر کریں۔
انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے مشکور ہیں۔ میں شکر گزار بھی ہوں لیکن جوڈیشل کمیشن کی سربراہی نہیں کر سکتا۔
خط کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط پڑھا ہے، یہ معاملہ جوڈیشل کونسل یا سپریم کورٹ خود دیکھے۔ دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button