
اسلام آباد: سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ کو دائر کی جا سکیں گی۔ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔