اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم میں اراضی سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔ فواد چوہدری کو اراضی سے متعلق نیب کیس میں ضمانت مل گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
0 63 Less than a minute