علاقائی

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک نے اشیاء خود و نوش کی قیمتیں مقرر کر دیں

اٹک(بیورورپورٹ )ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسرآئی پی ڈبلیوایم رابعہ نسیم ،اراکین پرائس کمیٹی اورمتعلقہ افسران بھی موجودتھے،میڈیا کے نما ئند گان جن کو بطور صارف ممبر کمیٹی میں مدعو کیا جا تا تھا موجودہ ضلعی انتظامیہ نے انہیں پرائس کنٹرول کمیٹی سے مسائل کی نشاندہی کر نے کے سبب پرائس کنٹرول کمیٹی سے نکال باہر کیا ہے ،رابعہ نسیم نے ا شیائے ضروریہ کی قیمتوں پرتفصیلی بریفنگ دی،بعد ازاں اراکین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سے مشاورت کے بعد ضلعی انتظامیہ اٹک نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے،جس کے مطابق چاول سپر کرنل پرانا300روپے فی کلو گرام ، دال چنا باریک220 روپے فی کلو گرام، دال چناموٹی240روپے فی کلو گرام،دال مونگ دھلی ہوئی280، دال مسور دھلی ہوئی موٹی 300 فی کلو گرام، دال ماش سپیشل کوالٹی 480روپے فی کلو گرام،سفید چناچھے ایم ایم300روپے فی کلو گرام،کالاچناموٹا 230روپے فی کلو گرام، بیسن 230روپے فی کلو گرام،چھوٹا گوشت 1500روپے فی کلو گرام، بڑا گوشت 750روپے فی کلو گرام، دودھ کھلا160روپے فی لیٹر،دہی175روپے فی کلو گرام، تندوری روٹی سوگرام 20روپے، نان سادہ 120گرام 25روپے مختص کیا گیا،سبزیات اور پھل کے نرخ تمام سیکرٹری مارکیٹ کیمٹیز روزانہ منڈی میں آکشن کی بنیاد پر جاری کریں گے، پولٹری پراڈکس کے نرخ ڈائریکرلائیوسٹاک اٹک کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر صبح سات بجے تک سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا،کوئی دکاندار مذکورہ بالا مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول کرے گا،نہ زائد وصو لی کیلئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا، ہر شخص جو مذکورہ اشیا کی خرید و فروخت کاروباری مقاصد کے لئے کرتا ہے تاہم حکم نامہ ہذا کی پابندی کرے گا اور اپنی جگہ کاروبار پر مذکورہ نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرے گا یہ حکم نامہ ضلع اٹک کی حدود میں فوری طور پرنافذالعمل ہو کر تاحکم ثانی واجب العمل رہے گا حکومت عدلی کی صورت میں مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ریٹس کے متعلق شکایت کی صورت میں ٹال نمبر 080002345 پر اطلاع دیں یاقیمت ایپ پنجاب پر درج کروائیں ،اس سے پہلے جاری کیے گئے تمام نوٹیفکیشن برائے نرخ نامہ کو منسوخ تصور کیا جائے گا،اس نوٹیفیکیشن کی مناسب تشہیر کی جائے گی سرکاری گزٹ ،مقامی اخبار میں اشاعت کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز،میونسپل آفیسرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام تھانوں کے نوٹس بورڈز آویزاں کرنے کے علاوہ ضلع اٹک کے مشہور جگہوں پر تشہیر کی جائے گی، سرکاری ذبخ خانوں کے علاوہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی ہوگی اور سرکاری مہر کے بغیر گوشت کی خریدوفروخت ممنوع ہے، اگر کوئی محکمہ یہاں مجازاتھارٹی کا نمائندہ کسی ہولزسیل ڈیلراسٹاک کے بارے میں معلومات حاصل کریں ، تو مذکورہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا،اگر کوئی شخص دکاندار ہول سیلر اس نوٹیفکیشن یا آرڈر کی خلاف ورزی کرتا ہے توپنجاب فوڈ اسٹا ف کنٹرول ایکٹ، 1958کی شق چھ کے تحت اور پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کی شق سات کے تحت سزا دی جا سکتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button