پاکستان

الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن میں اہم تبدیلیاں، نئے چیف سیکرٹری کی تقرری

8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کے ساتھ ساتھ نئے چیف سیکرٹری کا تقرر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان میں کمیشن میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق سیکریٹری عمر حمید کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سابق سیکریٹری عمر حمید کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے چیف الیکشن کمشنر سعید گل کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل الیکشنز سیل اور الیکشن ونگ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد فرید آفریدی کو اسلام آباد سیکرٹریٹ سے تبدیل کر کے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کو بھی تبدیل کر کے پنجاب الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
میں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button