انتخاباتپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا سندھ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے سندھ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس وقت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے۔ ہم نے عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی مگر ہماری زیادہ تر نشستیں چھین لی گئی۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور امیدوار اتارے۔ ہمارے سندھ سے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر اب ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button