پاکستانتازہ ترین

خادم حسین رند کا تبادلہ، عمران یعقوب دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی خادم رند کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ عمران یعقوب منہاس کو کراچی پولیس کا نیا چیف تعینات کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) خادم حسین رند کو تبدیل کرکے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل فنانس، لاجسٹکس اینڈ ویلفیئر مظفر علی شیخ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ گریڈ 21 کے پولیس افسر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل عمران یعقوب منہاس کو تاحکم ثانی کراچی کے اے آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button