علاقائی

چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راستی این جی او کے مابین ایم او یو پر دستخط

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد سے "راستی” این جی او کے سی ای او ظہیر عباس نے ملاقات کی،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راستی این جی او کے مابین ایم او یو کی پر دستخط،ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راستی این جی او چکوال اور مظفرگڑھ کے اضلاع میں بچوں کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔ ،چکوال اور مظفرگڑھ کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راستی این جی او مل کر آگاہی مہم چلائیں گے۔ ایم او یو کے تحت راستی این جی او بطور ریفرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے کام کرے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راستی این جی بے سہارا اور لاوارث بچوں کے تحفظ کیلئے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ چکوال اور مظفرگڑھ کے اضلاع کے گمشدہ یا گھر سے بھاگے بچوں کے لواحقین کو راستی این جی او کی مدد سے تلاش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button