علاقائی

رمضان سستا بازار میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں عام بازار کے برابر

اٹک(بیورورپورٹ)رمضان سستا بازار میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں عام بازار کے برابر سستا رمضان بازار اور عام مارکیٹ کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں محکمہ زراعت کی طرف سے سستا رمضان بازار کے سٹال میں ناقص کوائلٹی کی اشیاء خورد نوش فروخت ہو رہی ہیں بیف اور چکن کا سٹال نہیں لگایا گیا حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح اٹک میں بھی رمضان بازار لگایا گیا جو خوبصورتی کے لحاظ سے بہترین ہے لیکن اشیاء خورد نوش کی قیمت عام مارکیٹ کے برابر ہے اشیاء خورد نوش کی چیزیں جن ریٹ سے سستا بازار میں مل رہی ہیں وہ ہی اشیاء خورد نوش عام مارکیٹ میں کم قیمت پر مل رہی ہیں سستا رمضان بازار میں بیف اور چکن کا سٹال نہیں لگایا گیا جو عوام کی ڈیمانڈ تھی عوام رمضان سستا بازار کی بجائے عام مارکیٹ سے اشیاء خورد نوش خرید رہی ہے خوبصورتی کے لحاظ سے رمضان سستا بازارنظر تو آ رہا ہے لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button