علاقائی

فتح جنگ،اسسٹنٹ کمشنر کو فون کرکے بلیک میل کرنے والا جعلی افسرگرفتار

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) جعلی افسر بن کر اسسٹنٹ کمشنر کو فون کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ساجد محمود ریڈر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نے تھانہ سبزی منڈی میں ایف آئی آر درج کرائی کہ میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے ہمراہ نگہبان فود پیکج کے سلسلے میں I-10 اسلام آباد موجود تھا اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر کے موبائل فون جوکہ میرے پاس تھا پر کال آئی جو میں نے سنی جس نے اپنا نام ذوالفقار شاہ بتایا اور ڈی آئی جی بن کر کال کی اس سے پہلے بھی سیکرٹری کیبنٹ بن کر بھی کال کرتا رہا اور کار سرکار میں مداخلت کرتا رہتا تھا اس سے قبل مذکورہ ملزم کے خلاف تحصیلدار فتح جنگ نے بھی جعلی افسر بن کر کال کرنے کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے تھانہ سبزی منڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button