
کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) کہوٹہ کے جنگلات میں لکڑی کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ رک نہ سکا ،لکڑی چوروں نے چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کی ملی بگھت سے جنگل نے 42سے لاکھوں روپے مالیت کے سبز چیڑ کے درخت کاٹ دے اطلاع ملتے ہی کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت عنائت اللہ ستی موقع پر پہنچ گے ،پرنٹ میڈیا ، الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف سے ان کرپٹ افسران اور لکڑی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کی سر پرستی میں سرکاری جنگلوں سے قیمتی درختوں کی کٹائی کاسلسلہ عروج پررات کے اندھیرے میں ٹمبرمافیا کے افرادمحکمہ جنگلات کے ملازمین سے مل کر تحصیل کہوٹہ کے علاقوں سوہا،پتن، کیرل،سوڑ، منجن، سلامبڑ، پنجاڑ، کھوئیاں،بڑائٹیاں،کلٹیہ،بھنتی، جیوڑہ، بیور، کھلول، راجگڑھ،کراندی،چھنی،سویڑی،نلہ کھیرا،آنور، ساحل،نارہ، لہڑی،سہراور دیگر علاقوں سے چیڑ،پلائی،قہو،ٹال اور دیگر اقسام کی سرکاری قیمتی لکڑی کاٹ کر راتوں رات عملے سے مل کر پنجاب کی منڈیوں میں لے جاتے ہیںکہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عنائیت اللہ نیصدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی۔