پاکستانتازہ ترینعلاقائی

بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

بونیر: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقے سواڑی بازار سے روانہ ہونے والی گاڑی کو تحصیل چغرزی میں پہاڑی مقام پاندھیڑ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button