پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کے لیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی ملازمین کے لیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان کردیا۔
میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کے کارکنوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے 5000 روپے بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر محکمہ ایچ آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9199 سینٹر ورکرز، 73 سپروائزرز، 250 ڈرائیورز، 6 ہیلپرز کو گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس دیا جائے گا۔ گڈ فرائیڈے کی تعطیل سے قبل شہر بھر میں صفر ویسٹ آپریشن کیا جائے گا۔ تمام کارکنان اپنی شفٹ سے 2 گھنٹے سے زیادہ فیلڈ میں کام کریں گے۔
ایسٹر کی تقریبات سے قبل شہر کے 266 گرجا گھروں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ دستی جھاڑو اور سکریپنگ کا عمل خصوصی طور پر سیچن کالونیوں میں 78 تک مکمل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل مشینری گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر میدان میں سرگرم رہے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر کو صاف رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کا ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button