انتخاباتپاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کے طلحہ محمود کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے جے یو آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے طلحہ محمود کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ، محمد علی باچا، شازی خان اور فیصل کریم کندی نے شرکت کی۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیصر خان میاں خیل نے پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔
جنرل نشست پر فدا محمد خان اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر قزار خان میاں خیل امیدوار تھے۔ پارٹی فیصلے کے مطابق جنرل نشست پر طلحہ محمود اور خواتین کی نشست پر روبینہ خالد امیدوار ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button