پاکستانکھیل

آئی سی سی کے وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

لاہور: آئی سی سی کے وفد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلی کر رہے تھے، جس میں دیگر اراکین سارہ ایگارڈ اور عون زیدی شامل تھے۔ ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں میزبانی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ جتنا بڑا ہوگا، اس کے مطابق انتظامات کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی جائے گی اور دیگر تمام ضروری امور بھی وقت پر مکمل کر لیے جائیں گے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی سے میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button