۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور جانی نقصان سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ کا شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے ساتھ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم واقعے کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دوطرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
0 62 1 minute read