علاقائی

رضیہ میموریل آرگنائزیشن کے زیراہتمام سالانہ رمضان راشن تقسیم کی تقریب

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رضیہ میموریل آرگنائزیشن کے زیراہتمام سالانہ رمضان راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد مکہ میرج ہال میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کوثر بلال سابق ڈویژنل ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر وسیم عباس ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر چکوال، مس سمعیہ انچارج تحفظ مرکز چکوال ، مختلف این جی اوز ، کاروباری افراد اور مستحق خاندانوں اور غریب بیوہ خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت کاشرف حافظ عمران علی کو حاصل ہوا۔ سپاسنامہ رضیہ میموریل آرگنائزیشن کے وائس پریذیڈنٹ عاطف عباس نے پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ادارے کے چئیرمین محمد بلال چکوال کے لوگوں کے لئے فنڈ اکھٹا کرتے ہیں اور ان فنڈ سے غریب فیمیلیز میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ ادارہ رمضان میں سالانہ راشن تقسیم کا پروگرام کرتا ہے اس کے علاوہ عید الحضی میں قربانی کا گوشت غریب فیمیلیز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ادارے کی طرف ماہانہ پانچ فیمیلیز کو مفت راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ ادارے کی طرف سے مفت واٹر کولرکا پراجیکٹ بھی کیا گیا جو گورنمنٹ سکول اور جی پی او میں لگایا گیا۔ عاطف عباس نے اپنے خطاب میں شرکاء سے کہا کہ ہمیں اپنے دین و دنیا دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیئے۔ دنیاوی معاملات میں جھوٹ، حسد، ہوس، تکبر، نمودو نمائش سے پرہیز کرنا چاہئیے ان چیزوں سے ہماری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی و سربلندی کے لئے بھی ہر وقت دعا کرنی چاہیے۔ ہمیں پاکستان کے ان گمنام شہیدوں ، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی اپنے دعائوں میں یاد رکھنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم عباس نے رضیہ میموریل کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ کوثر بلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کے لئے رضیہ میموریل کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہمارا تعاون ہمیشہ ادارے کے ساتھ رہے گا۔ مس سمعیہ انچارج تحفظ مرکز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آج مستحق فیمیلیز کے لئے جس پروگرام کا انعقاد کیا گیامیں اس میں شامل ہوں۔ ہم سب کو مل ان فیمیلیز کی فلاح و بہود کے لئے کام کرنا چائیے۔ انھوں نے تحفظ مرکز میں دی جانے والی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور عوام کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button