وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لیے مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔مریم نواز نے چیف سیکرٹری، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانیکا بھی حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔
وزیراعلی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے کہا کہ آئی جی معصوم نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کریں۔
0 34 1 minute read