اسلام آباد :سعودی عرب کے وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان کی تقریب میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا نور خان ائیر بیس پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پرشرکت کی ، تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا استقبال کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں۔
پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔
0 45 1 minute read