دلچسپ

بڑھاپے میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی اور نومولود کو چھوڑ دیا

سربیا: 20 سال کے طویل انتظار کے بعد بڑھاپے میں عاطفہ لاہچ کو قدرت نے اولاد جیسی انمول نعمت سے نواز مگر پیدائش کے بعد بیٹی کے رونے کی آواز سن کر شوہر نے بیوی اور نومولود بیٹی دونوں سے قطع تعلق کرلیا۔
یہ عجیب و غریب کہانی سربیا کے مغربی ضلع راسکا کی رہائشی عاطفہ لاہچ اور اس کے شوہر سیرف نوکچ کی ہے جنہیں بڑی منتوں اور مرادوں کے بعد قدرت نے علینا کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ۔
سیرف کی عمر اس وقت 68 سال ہے جبکہ اس کی شریک حیات عاطفہ کی عمر 60 سال ہوچکی ہے۔ اس عمر میں خواتین عام طور پر ماں بننیکی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہیں، مگر اس جوڑے پر قدرت مہربان ہوگئی اور چند روز قبل ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔تاہم سیرف نے جیسے ہی اپنی بیٹی کے رونے کی آواز سنی تو اس نے اپنی بیوی عاطفہ سے کہا کہ وہ دونوں ماں بیٹی کو چھوڑ کر جارہا ہے کیوں کہ بیٹی کا رونا اس کی نیند خراب کرے گا اوراسے رات کو سونے نہیں دے گا۔
جب سیرف سے اپنی بیوی کو چھوڑنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ اسے ( عاطفہ )کو جو چاہیے تھا وہ مل گیا، اب وہ خوش ہے۔
سیرف کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ایک ننھی سی بچی کے ساتھ رہنا اس کی(سیرف کی) صحت کے لیے نقصان دہ ہوگا، کیونکہ 68 سال کی عمر میں اسے شوگر اور دل کے امراض لاحق ہیں۔
سیرف کا کہنا تھا کہ ان بیماریوں کے ساتھ اس کے لیے شیرخوار بچی کے چیخنے چلانے کے ساتھ رات گزارنا آسان نہیں ہوگا۔
اس کی بیوی عاطفہ کو بھی بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں نے گھیر رکھا ہے مگر وہ ننھی علینا کی پرورش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
عاطفہ کا کہنا ہے کہ بچے کی خواہش ان دونوں ہی کی تھی اور20سال کے مسلسل انتظار کے بعد وہ ایک اسپرم ڈونر کی مہربانی سے والدین بن پائے تھے، مگر بچی کی پیدائش کے بعد سیرف نے نہ صرف اپنی بیوی اور بیٹی سے قطع تعلق کرلیا ہے بلکہ اپنی بیٹی کو اپنا نام دینے سے بھی انکاری ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button