پاکستانتازہ ترین

آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان اور شاہ محمود کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سیشن عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء سردار محمد غزل، نعیم حیدر پنجوٹھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان اور دیگر نامزد ہیں۔ کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، کراچی کے تھانے میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button