علاقائی

ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے پودے لگا کر عالمی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف سرکاری اداروں میں شجر کاری مہم کا جاری ہے۔فاریسٹ کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایف او فاریسٹ چکوال سدھیر مغل، ڈی ایف او محمد خلیل، ایس ڈی او عمر شریف ستی کی طرف سے یونیورسٹی آف چکوال میں طلباء سے پانچ سو کے قریب پودے لگوائے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود، اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر نے پودے لگا کر عالمی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، تلہ گنگ سمیت ضلع چکوال میں سرکاری اداروں کے باہمی تعاون سے بیس ہزار کے قریب پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی آف چکوال میں عالمی شجرکاری مہم کا افتتاح کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کی ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کا ویژن ہے کہ پنجاب بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ضلع چکوال میں بھی تمام سرکاری اداروں کے باہمی تعاون سے پودے لگائے جائیں گے اور ضلع چکوال میں سرسبز چکوال میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button