تازہ تریندنیا

قندھار میں خودکش بم دھماکہ، 21افراد جاں بحق، 50زخمی

قندھار: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق جبکہ 50زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ شہر کے مرکز میں واقع ایک بینک میں ہوا، دھماکے کے وقت افغان سرکاری ملازمین تنخواہیں لینے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔
طالبان حکومت نے دعوی کیا ہے کہ خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کی۔
انعام اللہ سمنگانی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button