پاکستانتازہ ترین

چین نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

بیجنگ – چین نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس حملے میں پاکستانی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کے خلاف ہے اور پاکستان میں قومی ترقی اور سماجی استحکام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button