اہم خبرپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگران حکومت میں بھی موثر اور موثر انداز میں کام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button